بیلتنگڈی 10 / ستمبر (ایس او نیوز) چارمڑی گھاٹ پر پچھلے دو تین دنوں سے برسنے والی بارش کی وجہ سے گہری دھند چھا گئی ہے جس کے نتیجے میں سلسلہ وار حادثے ہو رہے ہیں ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کل صبح کوٹیگے ہارا سے اوجیرے کی طرف پائپس لے جانے والا ٹرک گھاٹ پر بے قابو ہوگیا اور سڑک سے پھسل کر کنارے کی طرف ڈھلان میں اتر گیا ۔ اس کے بعد ایک بولیرو جیپ گھاٹ پر بنی ہوئی رکاوٹی دیوار سے ٹکرا نے کے بعد الٹ گئی ۔ ان دونوں حادثوں میں کسی کا جسمانی نقصان نہیں ہوا ۔
خیال رہے کہ اس سے ایک دن قبل شام کے وقت چامڑی گھاٹ پر کم روشنی اور گہری دھند کی وجہ سے دو حادثے پیش آئے تھے ۔ یہ حادثے اکثر گھاٹ پر موجود موڑ پر پیش آ رہے ہیں ۔